8 اپریل، 2018، 2:30 PM

پاکستانی جیل سے فرار ہونے والے تین دہشت گرد ہلاک

پاکستانی جیل سے فرار ہونے والے تین دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے علاقہ خوشاب کے تھانہ جوہر آباد سے پولیس کی حراست سے فرار کرنے والے تین دہشت گردوں کو راولپنڈی کی حدود میں پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ خوشاب کے تھانہ جوہر آباد سے پولیس کی حراست سے فرار کرنے والے تین  دہشت گردوں کو راولپنڈی کی حدود میں پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گيا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ضلع خوشاب میں حوالات سے فرار ہونے والے 3  دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقابلے میں مارے جانے والے تینوں دہشت گرد عمران، مسعود اور نصر 4 اپریل کو خوشاب میں تھانہ جوہر آباد کی حوالات توڑ کر فرار ہوئے تھے۔

News ID 1879912

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha